حسینہ واجد کو بھارت میں کپڑوں کی خریدی کے لیے پیسے کم پڑ گئے.
بنگلہ دیش سے مفرور ہو کر دوست ملک بھارت جانے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو وہاں کپڑوں کی خریداری کیلیے پیسے کم پڑ گئے انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق طلبہ احتجاج کے بعد مستعفی ہو کر فرار ہونے والی سابق وزیراعظم بنگلہ دیش جو گزشتہ ایک ہفتے سے غازی آباد کے ہندن ایئربیس کے سیف ہاؤس میں مقیم ہیں۔ ان کو وہاں پیسوں کی قلت کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد جو 45 منٹ کے نوٹس پر بے سرو سامانی کی حالت میں بہن ریحانہ شیخ کے ہمراہ اپنے ملک سے فرار ہوئی تھیں۔ انہیں اپنے اور بہن کے لیے کچھ کپڑے خریدنے تھے جس کے لیے انہوں نے ہندن ایئر بیس میں واقع شاپنگ کمپلیکس میں خریداری کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی خریداری کا بل 30 ہزار بھارتی روپے تھا تاہم بل دیکھ کر حسینہ واجد پریشان ہوگئیں کیوںکہ ان کے پاس مطلوبہ بھارتی کرنسی نہیں تھی اسی لیے انہیں بقیہ رقم بنگلہ دیشی کرنسی میں ادا کرنا پڑی۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے طویل سیاسی پناہ کی درخواست پر مثبت جواب نہ آنے اور دیگر ممالک کی جانب سے بھی کوئی حوصلہ افزا پیش رفت نہ ہونے پر حسینہ واجد کا بھارت میں قیام طویل ہو گیا.اور.وہ تب تک وہیں مقیم رہیں
گی
0 Comments