مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ موصوف [فیض حمید] آج تک رابطے میں تھے اور پاکستان میں انتشار کے ماسٹر مائنڈ تھے بنگلا دیش طرز کی کارروائی پاکستان میں کرنےکی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 9 ،10 مئی کا ماسٹرمائنڈ صرف بانی پی ٹی آئی نہیں تھا اس کیساتھ پوری ٹیم تھی، بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے، کاش 9 مئی کے وقت اداروں میں بیٹھے لوگوں کیخلاف ایکشن ہوتا۔
جاویدلطیف نے کہا کہ 9مئی کو جو سیاسی جماعت کی آڑ میں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے ان کیخلاف کارروائی ہوتی، 9،10 مئی کوسہولت کاری کے بغیر ماسٹرمائنڈ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیض حمد کیخلاف کارروائی سے ادارے کا اچھا تاثر سامنے آرہا ہے پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے فیض حمید اس کے مرکزی کردار تھے ایک ادارہ احتساب کر رہا ہے تو دوسرے اداروں میں بھی خوداحتسابی ہونی چاہیے کیونکہ دوسرے اداروں میں خوداحتسابی ہو گی تو ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔
0 Comments